فواد چوہدری کی گرفتاری پر عوام کے ساتھ ساتھ عمران خان کا پارہ بھی ہائی ہوگیا -وہ ایک بار پھر میڈیا پر آئے اور اداروں پر برس پڑے – فواد چوہدری سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو منشی کہنا کونسی توہین ہے ،کیانگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو معلوم نہیں تھا کہ محسن نقوی کا رجیم چینج آپریشن میں کیا کردار ہے ، سب جانتے ہیں کہ سندھ ہاﺅس میں محسن نقوی کی موجودگی میں پیسہ تقسیم کیا گیا –

اس طرح کے شخص کی موجودگی میں شفاف انتخابات کیسے ممکن ہیں؟سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ اور ججوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کریں ، ہماری جمہوریت کو بچائیں، ماضی کی طرح اگر اس بار بھی عدلیہ نے اپنا آئینی کردار ادا نہ کیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا – انھوں نے عبوری وزیراعلیٰ پر بھی تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے اقتدار میں آتے ہی کارنامے دکھانا شروع کردیئے ہیں ،فواد چوہدری کی گرفتاری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ،ہمارے دیگر کارکنوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے