آج سے چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفینس میں 4 لڑکیوں نے اپنی ساتھی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنڈالا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اب یہ خبر آئی ہے کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتنے اور ویڈیو کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے سبب اس سکول کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا آج عدالت نے نجی سکول میں 4 طالبات کا ساتھی طالبہ پر تشدد کے معاملے میں ڈپٹی کمشنر ڈی لاہور انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے ، جس کے بعد ڈی سی لاہور نے سکول کی رجسٹریشن اگلی سماعت تک معطل کر دی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی سی لاہور نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے ، جبکہ سکول کے امور دیکھنے کیلئے سی ای ایجو کیشن کو ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نجی سکول میں طالبات کی جانب سے ساتھی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور پھر ان طالبات کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، ڈپٹی ڈی ای اوز کی جانب سے تشکیل دی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے جبکہ جہاں طالبہ پر تشدد کیا گیا اس حصے میں کیمرے بھی نہیں لگے تھے جس کی وجہ سے یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور پوری دنیا میں پاکستانی قوم کی تزلیل ہوئی ۔