بھارت کی ریاست کیرالہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر کم از کم 500 کلو گرام سڑا ہوا چکن گوشت قبضے میں لے لیا جو بڑے ہوٹلوں اور بیکریوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل آفیسر کو متعدد مکینوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ قریبی گھر کے فریزر میں سڑا ہوا گوشت رکھا گیا ہے اور وہاں سے بدبو آرہی ہے۔
Image Source: Indus Scrolls
بھارتی پولیس نے چھاپہ مار کر دو فریزروں سے چکن قبضے میں لے لیا، چکن کو بھوننے کے لیے استعمال ہونے والے اجزاء اور سامان اور ’شوارما‘ قبضے میں لے لیے گئے۔
جنیس کے نام سے شناخت کیے گئے ملزم کو بھارتی پولیس نے کیرالہ کے ضلع ملاپورم کے پونانی میں اس کے ٹھکانے سے حراست میں لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی اپنی پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ تر چکن اور مٹن کھاتے ہیں۔
2022 میں بھارت میں مرغی کے گوشت کی کھپت 40 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ پائی گئی، جب کہ گزشتہ سال تقریباً 735 ہزار میٹرک ٹن مٹن کا استعمال ہوا۔