مہنگائی نے جہاں عوام کے ہوش اڑارکھے ہیں -وہیں دکانداروں نے بھی عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے اور وہ جب چاہتے ہیں حکومت کی مرضی اور اجازت کے بغیر ہی قیمتوں میں اضافہ کردیتے ہیں -ان کی من مانیاں بھی مہنگائی میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں -مگر حکومت ان کے آگے بالکل بے بس دکھائی دے رہی ہے -آج ایک بار پھر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب نے کل سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
مہنگائی کےستائے عوام کیلئے بڑی خبر ۔۔؟ نان روٹی ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کر دیا ! pic.twitter.com/LZIH87l0l3
— Lahore Rang (@LahoreRang) January 21, 2023
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیکرٹری جنرل نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ کل سے روٹی 16 ، نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ حکومت سستا آٹا اور فائن فراہم کرنے میں ناکام رہی،فائن آٹے کا 80 کلو تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے، آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار روپے تک مل رہا ہے، ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ مہنگا آٹا اور فائن خرید کر سستی روٹی اور نان فروخت نہیں کر سکتے۔