پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کب ہونگے اس کے بارے میں الیکشن کمیشن نے اپنی رائے سے آگاہ کردیا- الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کی متوقع تاریخ دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 9سے12اپریل کے دوران کروائے جاسکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے حصول کے لیے عدلیہ سے رابطہ کرلیا ہے
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ تجویز کر دی گئی https://t.co/RvpXrJiR5p
— ربط دل (@Nimmi098) January 20, 2023
ضرورت پڑنے پرریٹرننگ افسران بیوروکریسی سے بھی لیے جاسکتے ہیں.تاہم وفاقی حکومت کی خواہش ہے کہ یہ انتخابات بھی عام انتخا بات کے ساتھ ہی اکتوبر میں ہوں کیونکہ اگر ان اسمبلیوں میں پی ٹی آئی زیادہ سیٹیں لے جاتی ہے تو اس کا اثر قومی اسمبلی کے انتخاب پر پڑے گا -اب اس مسئلے پر بھی پی ڈی ایم اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے آسکتے ہیں