سوشل میڈیا پر عمران خان کے ٹائیگرز نے واویلا شروع کردیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے عمران خان کو نااہل کروایا جائے گا -وفاقی حکومت بھی اسی طرح کے اشارے دے چکی ہے -ایسی صورتحال سے کیسے نبٹنا ہے پی ٹی آئی نے 2 پلان بنائے ہیں پہلا یہ کہ عمران خان کے عہدے کانام بدل دیا جائے یا اس فیصلے سے پہلے ہی عمران خان اپنے بیٹے کو بلانے کی دھمکی دے دیں کہ ان کا بڑا بیٹا اب پارٹی چئیر مین بنے گا -اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کے نوجوانوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ جائے گا اور ان کی جماعت اور ابھر سامنے آئے گی –
سیتا وائٹ کیس عمران خان کی نااہلی pic.twitter.com/53oz81mOQw
— Ch Shahid (@ChShahidPMLN) January 10, 2023
عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں جاری مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی نا اہلی کے خدشے کے پیش نظر پارٹی نے بھی متبادل پلان تیار کرلیا ہے ۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا کر پارٹی کا پیٹرن ان چیف بنا دیا جائے تاکہ عدالتوں سے نا اہلی کی صورت میں عمران خان مکمل اختیارات کے ساتھ پارٹی امور چلا سکیں۔