سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انڈیا کے اتر پردیش میں ایک روٹی بنانے والے کو مقامی ہوٹل میں تندوری روٹیوں پر ‘تھوکنے’ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ٹویٹر پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزم کو تندور میں ڈالنے سے پہلے روٹی کے آٹے پر ‘تھوکتے’ دیکھا جا سکتا ہے، جو بعد میں علاقے کے گاہکوں کو فروخت کرتا ہے۔
#Ghaziabad के पसौंडा स्थित मदीना होटल में रोटी पर थूकने का वीडियो हुआ वायरल, हिंदु रक्षा दल के कार्यकर्ता ने टीला मोड़ थाने में दर्ज कराई रिपोर्ट, आरोपी रोटी बनाने वाला गिरफ्तार, हिन्दू रक्षा दल के अध्यक्ष भूपेंद्र चौधरी के FB वाल पर पोस्ट है वीडियो @Uppolice @HinduRakshaDal pic.twitter.com/Z1HlIo5F7S
— Lokesh Rai 🇮🇳 (@lokeshRlive) January 19, 2023
صاحب آباد سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) پونم مشرا کے مطابق، بھارتی پولیس نے فوری طور پر روٹیوں پر تھوکنے کے الزام میں ملزم، جس کی شناخت تاثیر الدین کے نام سے کی گئی، کے خلاف کارروائی کی اور ٹیلا موڑ پولیس اسٹیشن میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے شہر غازی آباد کے علاقے صاحب آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔
مارچ 2021 کو اسی طرح کے ایک واقعے میں، دو افراد مغربی دہلی کے ایک ہوٹل میں چپاتی پر تھوکتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ وائرل ویڈیو میں ان میں سے ایک کو آٹا گوندھتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دوسرے کو تندور میں ڈالنے سے پہلے روٹیوں پر تھوکتے ہوئے دیکھا گیا۔
Delhi Police west district arrested two persons Mohammad Ibrahim and Anwar for spitting on tadoori rotis at a hotel in West Delhi.@DelhiPolice @DCPWestDelhi #DelhiPolice #Delhi pic.twitter.com/RnhNFJOK0n
— Jitender Sharma🇮🇳 (@jitendesharma) March 18, 2021
تحقیقات شروع کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ ویڈیو کھیالہ کے علاقے چاند نامی مقامی ہوٹل کی ہے۔ دونوں افراد کی شناخت سبی انور اور ابراہیم کے طور پر ہوئی ہے، دونوں بہار کے کشن گنج کے رہنے والے ہیں۔ بعد ازاں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔