شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے طالب علموں کے لیے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کا 10ارب روپے سے اجراءکیا ۔
ایک لاکھ طلبا کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ احسن اقبال@betterpakistan #LaptopScheme https://t.co/LtWKVDEVHH pic.twitter.com/OzNjWYo1q6
— Siasat.pk (@siasatpk) January 18, 2023
احسن اقبال نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کے تحت ایک لاکھ طالب علموں کو میرٹ کے ذریعے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی کہہ دیا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ لیزنگ پراڈکٹس تیار کرے تاکہ ہر یونیورسٹی طالب علم ارزاں قیمت میں لیپ ٹاپ حاصل کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 2ہزار آئی ٹی کمپنیاں اور کال سنٹرز ہیں او ر ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ملک بھر میں ڈیجیٹل انٹرنیٹ کی رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ہماری حکومت نے ماضی میں بھی نوجوانوں میں 10لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اب ایک بار پھر یہ سکیم شروع کر رہے ہیں-جس کا مقصد ملک کے نوجوان طبقے کو تعلیم کی جانب راغب کرنا ہے –