شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے طالب علموں کے لیے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کا 10ارب روپے سے اجراءکیا ۔

 

احسن اقبال نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کے تحت ایک لاکھ طالب علموں کو میرٹ کے ذریعے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی کہہ دیا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ لیزنگ پراڈکٹس تیار کرے تاکہ ہر یونیورسٹی طالب علم ارزاں قیمت میں لیپ ٹاپ حاصل کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 2ہزار آئی ٹی کمپنیاں اور کال سنٹرز ہیں او ر ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ملک بھر میں ڈیجیٹل انٹرنیٹ کی رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ہماری حکومت نے ماضی میں بھی نوجوانوں میں 10لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اب ایک بار پھر یہ سکیم شروع کر رہے ہیں-جس کا مقصد ملک کے نوجوان طبقے کو تعلیم کی جانب راغب کرنا ہے –