وہ پاکستانی جو یہ اندازہ لگائے بیٹھے تھے کہ سردی ختم ہوگئی تو ان کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی سامنے آئی ہے کہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں برفباری کے بعد بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئی ہیں، محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔یہی وجہ ہے لاہور جیسے شہر میں بھی شب کو درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری تک گرنے لگ گیا ہے
بلوچستان کے کہی علاقوں میں برف باری شروع ہو گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 جنوری تک برف باری کے امکانات ۔@Zainpashteen21 pic.twitter.com/0dA6BxOJHa
— Zain Afghan (@Zainpashteen21) January 18, 2023
نجی ٹی وی چینل نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ آج اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی جس کے بعد سردی کی شدت میںاور اضافہ ہوگا اس اطلاع کے بعد محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارش اور برفباری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع خصوصا کوئٹہ، ژوب، ، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ، قلعہ سیف اللہ، ، ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ اور مکران کے ساحلی علاقوں کے باشندوں کو شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔