اسلام آباد: احتساب عدالت نے منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس میں ترامیم کے بعد اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں دائر بدعنوانی کا ریفرنس خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جج محمد بشیر کی عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 14 واں ریفرنس واپس کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد اب 50 کروڑ روپے کی کرپشن کے مقدمات نہیں چل سکتے۔

NAB issues arrest warrant for Abdul Ghani Majeed - SUCH TV

Image Source: STV

نیب عدالت نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے پلاٹ خریدنے کے ریفرنس میں عبدالغنی مجید، محمد شبیر، محمد حنیف، عبداللہ شاہ اور دیگر کو نامزد کیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان نے تقریباً 260 ملین روپے کا پلاٹ خریدا جس کے لیے 174 ملین روپے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کیے گئے جب کہ باقی رقم کیش کے ذریعے ادا کی گئی۔
چونکہ اس معاملے کی کل مالیت 240 ملین روپے ہے اس لیے اسے نیب عدالتوں میں نہیں چلایا جا سکتا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالتیں نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد اب تک 300 کے قریب کرپشن ریفرنسز واپس کر چکی ہیں۔