لاہور: پنجاب کے محکمہ صحت نے مسلم لیگ (ن) کے سپریمو کی جعلی ویکسینیشن انٹری میں ملوث ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر احمد ندیم سمیت کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے 6 ملازمین کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔

Primary & Secondary Healthcare Department (@PSHDept) / Twitter

Image Source: Twitter

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جعلی انٹری کلرک، نرسز اور وارڈ بوائے نے کی۔ اس لیے ان ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف میاں ابرار احمد کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
انکوائری کمیٹی سابق ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم اور اے ایم ایس ڈاکٹر منیر کے بیانات ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
قبل ازیں انسداد بدعنوانی کی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی کوویڈ 19 ویکسینیشن انٹری میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔