عمران خان کی مقبولیت کا گراف اس وقت کہاں پر ہے اس کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ جب بھی کوئی ممبر قومی یا صوبائی اسمبلی لوٹ بنتا ہے تو عوام اس کے گھر کے باہر اکھٹے ہوجاتے ہیں اور اس کے خلاف لوٹے اور لوٹی کے نعرے لگاتےہیں ایسا ہی کچھ پی ٹی کی مخصوص نشستوں پر ایم پی اے بننے والی مومنہ وحید کے ساتھ ہوا -پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کو پارٹی پالیسی سے انحراف مہنگا پڑ گیا، پارٹی کارکنان نے گھر کے باہر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔
بریکنگ نیوز: پی ٹی آئی کارکنان کا ایم پی اے مومنہ وحید کے گھر کے باہر احتجاج pic.twitter.com/c53CDY9vUy
— HUM News (@humnewspakistan) January 14, 2023
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کے خلاف پارٹی سطح پر کارروائی کے بعد کارکنان نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔