آج پنجاب اسمبلی میں ایک اور دھماکہ خیز اجلاس متوقع ہے -اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، �جس میں تحریک انصاف کے سئنیر راہنما سپیکر پنجاب اسمبلی ، صوبائی ورزاءراجہ بشارت اور محمود الرشید شریک ہوئے ، اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، -صوبائی اسمبلی میں نمبر گیم سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ،اجلاس میں اپوزیشن کے ہر غیرآئینی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ہنگامہ خیز کا خدشہ،
پرویز الہیٰ نمبر گیم میں آگے، پنجاب کی سیاست میں کیا اہم تبدیلیاں متوقع، نزیر لغاری کا خصوصی تجزیہ#BOLNews #ImranKhan #PunjabAssembly @IqbalMudasser @NazirLeghari pic.twitter.com/5hqGkfio51
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 9, 2023
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنیوالی فیکٹری (ن)لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں، ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے،کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، عمران خان کے ساتھ ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنیوالے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔ان کا کہناتھا کہ( ن) لیگ کے دعوے صرف ہوائی قلعے ہیں ان کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں ہیں وہ پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ایسا ہی ہوگا – ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی 9 ماہ بدترین کارکردگی پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے ، وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں – پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے -، پنجاب میں (ن) لیگ کوپہلے بھی مار پڑی، آئندہ بھی انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔