آج عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ سے ایک بار پھر بڑا ریلیف مل گیا جب عدالت نے عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی درخواست نامنظور کرتے ہوئے خارج کردی -عمران خان کی نااہلی کے متعلق کیسز کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سرراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے اور شکایت کی کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے نااہل نہیں کر رہا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد آپ کی درخواست تو بظاہر غیر موثر ہو گئی ہے،
عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست غیر موثر قرار دے کر مسترد کردی #BOLNews #BreakingNews #ImranKhan #LHC pic.twitter.com/7METra3pmD
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 9, 2023
الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد تو آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ اظہر صدیق صاحب اب تو عمران خان خود درخواست گزار بن چکے، حلقے کے ووٹر کی درخواست بھی بظاہر غیر موثر ہے۔عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں نااہلی کے خلاف حلقے کے ووٹر کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد عدالت نے یہ درخواست بھی خارج کر دی-اس طرح عمران خان کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ایک بار پھر الیکشن کمیشن کے ہاتھ آگیا -تااہم اب حالت بتا رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن بھی سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کرے گا-