تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت نے سیسی جماعتوں کے ساتھ کئی اداروں کو بھی پریشان کررکھا ہے اس لیے وہ سب مل کر اس پارحتی کے آگے بندھ باندنے کی سرتوڑ کوشش میں لگے ہیں -اس پر یہ پروگرام بنایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے ناراض ارکان کو اکٹھا کرکے ایک نئی جماعت متعارف کروائی جائے تاکہ پیٹی آئی کا ووٹ بینک توڑا جاسکےکپتان نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان کے پارٹائی ممبران کو فون کالز آرہی ہیں کہ تحریک انصاف چھوڑ دو -پنجاب میں تحریک انصاف کو کمزور کرنے اور ٹف ٹائم دینے کیلئے سابق صدر آصف زرداری کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا۔
ق لیگ میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے منحرف ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا۔#Sunotv #PunjabAssembly #PervaizElahi #PTI pic.twitter.com/N1mYfgV48L
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) January 7, 2023
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماﺅں کی قیادت میں نیا گروپ بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، نیا گروپ بنانے کیلئے رابطوں اور ملاقاتوں کا آغازہو گیا، جس میں سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں کی شمولیت متوقع ہے۔مگر یہ الیکٹریبلز بھی اس بات سے خائف ہیں کہ جو ہوا اس وقت پی ٹی آئی کی چل رہی ہے کہیں ان کا سیسی مستقبل تاریک نہ ہوجائے –
تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری شروع،،،جہانگیر ترین،عبدالعلیم خان اورچوہدری سرور نئی پارٹی کے سرکردہ رہنماوں میں شامل،،، پنجاب اسمبلی میں کم از کم 45 اور وفاق میں 20 نشستیں جیتنے کا ٹاسک دے دیا گیا،،،آصف علی زرداری اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ذرائع
— wasif mahmood (@blog_wasif) January 7, 2023
ذرائع کاکہناہے کہ نئے گروپ کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق شخصیت کر سکتی ہے ،نیا گروپ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گا۔مگر ابھی تک تمام پی ٹی آئی رہنما عوام کے خوف اور الیکشن نتائج دیکھ کر سے کسی بھی قسم کا تجربہ کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دے رہے –