مریم نواز اور نواز شریف ان دنوں یورپ کے دورےپر ہیں -مریم نواز کا آج گلے کا آپریشن کیا گیا -پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں آپریشن کیا گیا۔ مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، مریم نواز کے گلے کے گلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا۔ مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔نواز شریف اور مریم ایک ہفتے مذید جنیوا میں قیام کریں گے۔ جنیوا کے دورے میں نواز شریف اور مریم کے ساتھ خاندان کے دو اور افراد بھی موجود ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی جنیوا میں ‘کچھ نجی ملاقاتیں’ بھی متوقع ہیں۔
مریم نواز کی جنیوا میں 3 گھنٹے طویل سرجری، آپریشن کامیاب رہاhttps://t.co/3lQsGc4Xld
— zeeshan waqas (@zeeshanwaqas1) January 7, 2023
وزیراعظم شہباز شریف جو پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر بھی ہیں، نے حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو بطور چیف آرگنائزر پارٹی کو تمام فنکشنل ٹائرز/سطحوں پر دوبارہ منظم کرنے کا اختیار دیا گیا
مریم نواز وطن واپسی کے بعد پارٹی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گی https://t.co/0spigzVHvr#SamaaTV #PMLN #MaryamNawaz #NawazSharif @1981Usman pic.twitter.com/P4ga4YfCmY
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 7, 2023
ہے۔مریم نواز عنقریب پاکستان آکر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گی – جنید صفدر بھی ان کی معاونت کریں گے مگر وہ سیاست میں آنے کا فی الحال ارادہ نہیں رکھتے تاہم اگر ان کی والدہ انہیں حکم دیں گی تو وہ لاہور کے ہی کسی حلقے سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے –