پاکستان کے موجودہ آرمی چیف معیشت کی بحالی کے لیے سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے پر روانہ ہوگئے ان کا یہ دورہ ایک ہفتے پر محیط ہوگا -فوج کے میڈیا ونگ نے اس خبر کی تصدیق کی کہ آرمی چیف 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔
آرمی چیف پاکستان کا سعودی عرب اور یو اے ای کا سرکاری دورہ، سعودی عرب پہنچنے پرآرمی چیف عاصم منیر کو گارڈ آف آنر دیا گیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد سے ملاقات کرکے دفاعی تعاون کا جائزہ اور مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا #BreakingNews #BOLNews #ArmyChief pic.twitter.com/ZwqaiaWP5j
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 5, 2023
آئی ایس پی آر کے ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق آرمی چیف ّاصم منیر دونوں برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملٹری ٹو ملٹری تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں سیکیورٹی سے متعلق موضوعات پر توجہ دی جائے گی”۔
آرمی چیف کی حیثیت سے جنرل عاصم کا پہلا دورہ، ایک ایسے اہم موڑ پر آیا ہے جب پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے ایک اور بحران کے ساتھ ساتھ ڈیفالٹ کا سامنا ہے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 5.8 بلین ڈالر پر آگئے ہیں
پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ایک اور مالی امدادی پیکج حاصل کرنے کی امید کر رہا ہے۔اگر ایسا نہ ہوسکا تو پاکسان کے ہاس آئی ایم ایف کی شائط ماننے کے علاوہ کوئیآپشن نہیں بچے گا
آرمی چیف عاصم منیر کا پہلا دورہ سعودی عرب#Breaking_News #GNN_Update #GNN pic.twitter.com/l7XXhKrdXQ
— GNN (@gnnhdofficial) January 5, 2023
مبصرین کا خیال ہے کہ آرمی چیف کا دورہ ایک اہم اصول کا کردار ادا کرے گا اور اس سے انتہائی ضروری مالی امداد کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ سعودی عرب جلد ہی مالیاتی پیکج میں توسیع کرے گا۔آرمی چیف کی سعودی قیادت سے ملاقات متوقع ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جس میں دفاعی تعلقات اور دیگر علاقائی سلامتی کے معاملات شامل ہیں۔ اپنے دورے کے پہلے روز آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بات چیت کی۔سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات کے آغاز پر شہزادہ خالد نے جنرل عاصم کو پاکستان کا نیا چیف آف آرمی سٹاف مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔