جب سے مسلم لیگ ن کی تجربہ کار حکومت آئی ہے پاکستان کی معیشت تیزی سے نیچے گررہی ہے -مہنگائی عروج پر ہے اور ملک کا پیسہ ختم ہوتا جارہا ہے – زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں مزید ساڑھے 24کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
دسمبر 2021 کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 88 کروڑ ڈالر تھے۔
تفصیلات جانیے: https://t.co/lBHIMrZ5Io#DailyJang pic.twitter.com/1iwyNDOh59
— Daily Jang (@jang_akhbar) January 5, 2023
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کمی#ARYNewsUrdu https://t.co/GIqQO3SWxc
— ARY News Urdu (@arynewsud) January 5, 2023
نجی ٹی وی چینل “سماء نیوز”نے معاشی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے پاس صرف 35دن کی درآمدات کے ڈالر باقی رہ گئے ہیں ,ایک ہفتے میں مزید ساڑھے 24کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد ملکی ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 11.7ارب ڈالر سے کم ہو کر 11.4ارب ڈالر رہ گیا ہے,اسٹیٹ بینک کے پاس 5ارب 57کروڑ 70لاکھ ڈالرکا ذخیرہ رہ گیا، جب کہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5ارب 84کروڑ60 لاکھ ڈالرموجود ہیں-اگر یہی صورتحال 2 ماہ تک برقرار رہی اور کسی دوست ملک نے پاکستان کی مدد نہ کی تو ملک ڈیفالٹ کرجائے گا اور پوری قوم اس کی سزا ابھگتے گی کیونکہ ایاء خوردونوش کی قلت ہوجائے گی پٹرول اور بجلی نایاب ہو ں گے اور مہنگائی دس گنا اور بڑھ جائے گی