قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم سے ون ڈے سیریز کے دوران شاداب خان کو ڈراپ کرنے کی وجہ بیان کردی ان کا کہناہے کہ شاداب خان انجری کا شکار ہے اور اس کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔ ان کی انگلی زخمی ہے لہذ ا انہیں اس سیریز میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے –
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈ شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلئے قومی ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایاگیا؟؟#shahidafridi #PCB pic.twitter.com/rv6Rs9TTxh
— South Today official (@southtodaylive) January 5, 2023
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ شاداب خان سے کل بات ہوئی تھی اور اس نے مجھے کہا کہ میں یہ تین ون ڈے میچز کھیل جاﺅں گا ، میں نے اسے منع کیا اور کہا کہ کل گراﺅنڈ میں آﺅ اور باولنگ کرواور اپنی حالت بتائیں، شاداب نے باولنگ کی لیکن اسے اپنی انگلی میں ابھی بھی مسئلہ ہے ، اس کی جگہ اسامہ میر کو شامل کیاہے ، وہ اچھا باولر ہے اور بھرپور فارم میں ہے ، اسامہ فیلڈنگ بھی اچھی کرتاہے اس لیے شاداب کی جگہ اسے رکھا گیا ہے -نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ میں بابراعظم بدستور کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے ، فخر زمان ، حارث روف ، حارث سہیل، کامران غلام، امام الحق، محمد حسنین ، محمد نواز، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر ون ڈے سکوڈ کا حصہ ہوں گے ۔