پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی فیملی کے مزید 2 افراد نے ملکی سیاست میں قدم رکھنے کی تیاری پکڑ لی ہے ان میں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بیٹے جنید صفدر شامل ہیں جو آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ کے انتخابی نشان شیر پر الیکشن لڑیں گے –

۔وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور نواز شریف کے نواسے, مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو بھی سیاسی دنگل میں پنجہ آزمائی کیلئے اتارنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اسی سلسلے میں سلیمان شہباز کو آئندہ چند روز میں پارٹی عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے اور وہ الیکشن میں بھی حصہ لیں گے جبکہ جنید صفدر کو این اے 127اور 128سے ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے

 

لیکن جنید صفدر کے حوالے سے حتمی فیصلہ مریم نواز نے کرنا ہے۔تاہم ابھی تک جنید یا مریم کی جانب سے باقاعدہ طور پر جنید کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا -مگر ہم جلد جنید کو الیکشن کمپین کرتے ہوئے عوام میں دیکھیں گے –