پاکستان مسلم لیگ کے عفاقی وزیر احسن اقبال نے عوام کو خبردار کیا کہ رات 8 بجے کے بعد شاپنگ کے لیے نہ جائیں کیونکہ اگر کاروبار رات گئے تک چلتا رہا تو بجلی زیادہ استعمال ہوگی مگر بارشیں کم ہونے کی وجہ سے پانی دستیاب نہیں ہے اس لیے یہ بجلی پٹرو ل سے بنے گی جس کی قیمت عوام بھرے گی-وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاجر دکانیں جلد کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا خصوصی انٹرویو دیکھئے آج رات:
وقت: 8:05 بجے
چینل: 92 نیوز
پروگرام: Breaking Views with Malick
اینکر: Muhammad Malick pic.twitter.com/ZS48nDKwsD
— SIALKOT PMLN (@officialpmln92) January 5, 2023
احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بچت پروگرام کے پہلے مرحلے میں سخت اقدامات نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر تاجر دکانیں جلد کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی، انہوں نے پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے پیسے آنے والے ہیں، چین سے قرض رول اوور ہونے والا ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں گے اور 6 ماہ میں مالی پوزیشن بہتر ہوجائے گی جب کہ حکومت نے اداروں کی نج کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آتا کیونکہ حکومت کے پاس موثر پلا ن نہیں ہے –