کراچی میں ڈاکوؤں کا راج برقرار ہے چند روز قبل کچھ ڈاکو ؤں نے ایک شادی ہال میں گھس کر واردات کی پھر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول افسر مسرور وارثی لٹ گیا -اور اب یہ بے ضمیر ڈاکو سکولوں میں بھی گھسنا شروع ہو گئے ہیں –
شہر کراچی میں اب اسکول بھی محفوظ نہیں کورنگی 5 نمبر اسکول میں ڈکیتی#BreakingNews #karachi #snatcher pic.twitter.com/XLKcJfPrF2
— Freedom NewsNetwork (@FreedomNewsNet2) January 2, 2023
نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی پانچ نمبر کے نجی سکول میں ڈاکوؤں نے سکول میں واردات ڈال دی -، ڈاکو سکول سے چار موبائل فون، چار لیپ ٹاپ اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ورادت کے بعد اساتذہ خوف کا شکار ہیں، ان میں سے ایک خاتون استاد کا کہنا تھا کہ انھوں نے انہوں نے قسطوں پر موبائل لیے تھے جس کی ابھی قسطیں بھی مکمل نہیں ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند ماہ سے لوٹ مار کی وارداتوں میں خطرناک حد تک تیزی آئی ہے
شہر کراچی میں اب اسکول بھی محفوظ نہیں کورنگی 5 نمبر اسکول میں ڈکیتی
Karachi ko koi puchney Wala nhi.#BreakingNews #Karachi #Korangi #snatcher pic.twitter.com/TjcoyXwTtu— Freedom NewsNetwork (@FreedomNewsNet2) January 2, 2023
، ڈاکو دیدہ دلیری سے بڑے ہتھیاروں کیساتھ سڑکوں پر نکل کر لوٹ مار کررہے ہیں لیکن کوئی روکنے والا موجود نہیں اس پر زیادہافسوسناک بات یہ ہے کہ یہ ڈاکو جس کو چاہتے ہیں فائرنگ کرکے ہلاک یا زخمی کردیتے ہیں اور خواتین پر تشدد بھی کرتے ہیں -پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2022ء کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 109 افراد کی جان لے لی گئی جبکہ 2021ء میں یہ تعداد 75 تھی۔اگر حکومت اسی طرح خاموش رہی تو ایک دن یہ ڈاکو بڑے بڑے سیست دانوں کو بھی نشانہ بنا ڈالیں گے –