مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جو وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر ن لیگ سے ناراض ہیں آج پھر اسحاق ڈار پر برس پڑے ۔انھوں نے نواز شریف سے بھی گلہ کیا کہاسحاق ڈار کی ان کی رشتے داری کے سبب ان کی تزلیل کی گئی –
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا بیان۔@MiftahIsmail pic.twitter.com/P0QJHm6zlZ
— HUM News (@humnewspakistan) January 4, 2023
مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملک کی معاشی تباہی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رے ہیں ۔۔ عمران خان نے ٹھیک کہا تھا کے یہ دونوں ہی ٹھیک کہہ رے ہیں کیونکہ دونوں ہی ذمہ دار ہیں pic.twitter.com/h023sBFY9y
— PTI Bahawalpur (@PTIOfficialBWP) January 4, 2023
وزارت سے علیحدہ کیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروپیگنڈا کرواتے تھے، انہیں وزیر بننے کا بہت شوق تھا ، نواز شریف کی بیٹی کاسسر ہونےکی وجہ سےاسحاق ڈار کی زیادہ اہمیت رہی ہے ۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار دعویٰ کرتے تھے کہ میں آتے ہی پاکستان میں دودھ شہد کی نہریں بہا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے جس طریقے سےہٹایا گیا اس پر پارٹی سے شکوہ ہے ،وزارت خزانہ سےہٹانے کےبعد بھی کابینہ میں رہنے کی پیشکش ہوئی میں نے منع کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پارٹی میں کسی اور کو وزیر خزانہ نہیں دیکھ سکتے ۔