مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جو وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر ن لیگ سے ناراض ہیں آج پھر اسحاق ڈار پر برس پڑے ۔انھوں نے نواز شریف سے بھی گلہ کیا کہاسحاق ڈار کی ان کی رشتے داری کے سبب ان کی تزلیل کی گئی –

 

وزارت سے علیحدہ کیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروپیگنڈا کرواتے تھے، انہیں وزیر بننے کا بہت شوق تھا ، نواز شریف کی بیٹی کاسسر ہونےکی وجہ سےاسحاق ڈار کی زیادہ اہمیت رہی ہے ۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار دعویٰ کرتے تھے کہ میں آتے ہی پاکستان میں دودھ شہد کی نہریں بہا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے جس طریقے سےہٹایا گیا اس پر پارٹی سے شکوہ ہے ،وزارت خزانہ سےہٹانے کےبعد بھی کابینہ میں رہنے کی پیشکش ہوئی میں نے منع کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پارٹی میں کسی اور کو وزیر خزانہ نہیں دیکھ سکتے ۔