لاہور میں چند روز دھوپ نکلنے کے بعد آج پھر دھند نے اپنا راج قائم کرلیا کل رات سے موسم سرد ہوگیا اور رات کو 8 بھے کے بعد دھند چھاگئی جس کے سبب موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کرنا پڑا -صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات پر موٹرویز بند کردی گئی ہیں، جبکہ لاہور کے اندر بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

ترجمان موٹرویز کے حوالے سے بتایا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سےعبدالحکیم انٹر چینج تک اور فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، موٹروے پولیس کی

جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر نا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسم سرد ہونے کے سبب آج رات کو مزید دھند ہونے کا امکان بڑھ گیا-اس کے علاوہ فضائی سفر میں بھی تعطل پیدا ہوا –