سعودی عرب میں کبھی برف باری نہیں ہوئی تاہم سوشل میڈیا کسی بھی وقت کوئی بھی خبر نشر کرنے میں آزاد ہے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ایڈیٹر جس طرح کی چاہتے ہیں ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کردیتے ہیں -اس کام میں مسلمان بھی پیچھے نہیں -اب ان بدبختوں نے بیت اللہ پر برف باری کی فیک ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کردی جب اس کی تردید سعودی حکومت نے کی تو غیرت مند مسلمانوں کا سر شرم سے جھک گیا کہ چند ٹکوں کے عوض یہ کس طرح کا کام کرڈالتے ہیں-
مکہ ۔بیت اللہ میں برف باری کے خوبصورت مناظر 👇❤️ pic.twitter.com/zaMlNar2rN
— Hamza Khalid (@HamzaKhalidPK) January 2, 2023
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو کو ایڈٹ کر کے شیئر کیا گیا اور کہا گیا کہ مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ برفباری ہورہی ہے ، جب دنیا بھر کے مسلمانوں نے یہ ویڈیو دیکھی تو اس کو شئیر کرنا شروع کردیا جس پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور شاہی محل تک بھی پہنچی – یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پرشیئر ہونے لگی تاہم اس 28 سکینڈل پر مشتمل کلپ کو اب فیک قرار دیدیا گیاہے ۔
•»فباي الاء ربكما تكذبان«•
" پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت جھٹلاؤ گے" (القرآن)
بیت اللہ میں برف باری کا خوبصورت منظر۔۔۔🥀
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ♥️✨
سبحان اللہ 🤍🥀
یا اللہ ہمیں بھی اپنے گھر بیت اللہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب فرما آمین🤲 pic.twitter.com/Yt7ggpKkAq
— Ukasha Azam official (@UkashaAzam) January 2, 2023
حرمین شریفین نے اپنے ٹویٹر کے آفیشل پیج پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا ہے کہ مکہ میں برفبار ی ہو رہی ہے ، وہ دراصل جعلی ہے ، یہ بیان ” نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر “ کی جانب جاری کیا گیاہے ۔مگر جس ملک سے یہ ویڈیو نشر ہوئی ہے اس ملک کی حکومت کو اس ویڈیو کو نشر کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے