آج کوہاٹ میں ایک� افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیاجس میں کرک سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں- ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں وین اور ڈمپر کے ہولناک تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئےیہ فیملی کرک سے پشاور جارہی تھی ۔

 

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل میں ٹنل کے قریب وین اور ڈمپرمیں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور5زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

ریسکیو ذرائع کاکہناتھا کہ وین کرک سے پشاور جارہی تھی کہ ٹنل کے باہر مچھلی سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی،جا ں بحق افراد کرک صابر آباد کے رہائشی تھے ۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا –