پنجاب میں دھند نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکا تھا مگر اب پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے سردی بڑھادی مگر فوگ کا خاتمہ کردیا
لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی بڑھ گئی #WinterRain #Pakistan #Lahore https://t.co/EVvevNbQTc pic.twitter.com/ZYL9qXcYSq
— Dunya News (@DunyaNews) December 29, 2022
پنجاب کے مختلف شہروں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ کوئٹہ ، زیارت پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، گلیات اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
خشک سردی کا خاتمہ ،خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان میں بارش ، پہاڑیوں پر برفباری https://t.co/c17FP3RHdT pic.twitter.com/RystFG38u5
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) December 29, 2022
پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ، ننکانہ صاحب، شورکوٹ، اٹک ، بورے والا، شیخوپورہ، میاں چنوں، قصور اور سانگلہ ہل سمیت گردونواح میں موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔اس بارش سے موسمی بیماریوں کے کم ہونے میں مدد ملے گی –