ایک پاکستانی اخبار نے خبر شائع کی ہے کہ پاکستان تحریک کے وفد کی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی تو سپیکر نے بڑے رازوں پر سے پردہ اٹھادیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کتنے ارکان قومی اسمبلی اپنی نشستوں سے مستعفی نہیں ہونا چاہتے؟ راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی وفد کے سامنے سارا معاملہ کھول دیا۔
استفعوں کی کہانی ختم !!
قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کےاراکین قومی اسمبلی کےاستعفوں کی مکمل کہانی ۔ ملاقات کرنے والوں میں سے بھی کسی نے اپنا استعفی منظور کرنے کی درخواست نہیں کی۔ میری خبر 👇👇 pic.twitter.com/aLW9mGqdCl
— WAQAR SATTI (@waqarsatti) December 29, 2022
ذرائع کاکہناہے کہ سپیکر نے استعفے نہ دینے اراکین اور خفیہ رابطوں کا کچا چٹھا کھول دیا ،پی ٹی آئی کے ارکان نواز الٰہی، طالب نکئی نے سپیکر کوچھٹی کی درخواست دیدی۔ زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی نے ایوان کے حاضری رجسٹر میں حاضری لگا دی- انھوں نے دعویٰ کیا کہ 22 ارکان نے سپیکر کو ٹیلی فون کیا اور کہا وہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ،6 ارکان نے کہااجتماعی استعفوں پر ہمارے دستخط جعلی ہیں ۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے. ہم نے اجتماعی استعفے دیے تاکہ عام انتحابات کی راہ ہموار ہو۔ وفد pic.twitter.com/bPMT4iaAni
— PTI Peshawar (@PTIPeshawar) December 29, 2022
،اراکین نے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ کا بھی مطالبہ کر دیا۔سپیکر کی یہ بات سن کر تحریک انصاف کا وفد حیران رہ گیا اور کہا کہ اس معاملے کو عمران خان کے سامنے رکھا جائے گا -اب صحافی حضرات ان ممبران قومی اسمبلی سے سوال کریں گے تو معلوم ہوگا کہ واقعی یہ بات درست ہے یا سپیکر ہوا میں باتیں کررہے ہیں –