لاہور: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے غیر منجمد کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں منجمد کیے گئے اثاثوں کو لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے غیر منجمد کر دیا۔

How much is Ishaq Dar worth, in his own assessment? - Pakistan - DAWN.COM

How much is Ishaq Dar worth, in his own assessment? - Pakistan - DAWN.COM

Images Source: Dawn

لاہور انتظامیہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہجویری ہاؤس، 7-ایچ، گلبرگ تھری کی جائیداد واپس کردی اور ان کے 5 ارب 58 کروڑ روپے مالیت کے اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے چار بینکوں کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔
اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا۔
نیب نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو اس کی دوبارہ تصدیق کرنے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسحاق ڈرا، سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کے خلاف 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا، مقدمے کی سماعت کے دوران 42 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
اسحاق ڈار نومبر 2017 میں لندن میں علاج کرانے کے بہانے ملک سے باہر چلے گئے تھے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اس سے قبل احتساب عدالت (اے سی) نے کارروائی سے مسلسل غیر حاضری کے باعث اشتہاری قرار دیا تھا۔