پاکستان کے سابقہ کپتان اور بیٹسمین کو عمران خان کی یاد ستانے لگی -چئیرمین کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد ان کا پہلا جاندار بیان آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیڈر عمران خا ن ہیں -رمیز راجہ نے گلہ کیا کہ پاکستان میں روایت ہے کہ سابق کھلاڑیوں کو عزت نہیں دی جاتی، 20سال کمنٹری کرنے کے بعد کرکٹ پر تجزیہ کرنا آسان ہوتا ہے، عمران خان میرے سینیئر اور ملک کے لیڈر ہیں، کرکٹ کے لحاظ سے عمران خان ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی میں آنے والا نیاوفد بورڈ پر زبردستی حکومت کرنا چاہتا ہے یہ لوگ چوہدراہٹ کے لیے آئے ہیں –
https://twitter.com/Dailyummat/status/1608095212844318720
، ایسی تبدیلیوں سے پاکستان کرکٹ کا سسٹم نیچے چلا جاتاہے، نئے آئین کے آنے سے پاکستان کرکٹ تنزلی کا شکار ہوجاتاہے، پی سی بی میں بار بار تبدیلیوں سے کھلاڑیوں کااعتماد کم ہوجاتاہے۔ انھوں نے نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے کبھی بلا نہیں پکڑا وہ اب کرکٹ بورڈ چلائے گا -رمیز راجہ نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان سے کسی نیوٹرل جگہ پرلے کر جانا مجھے گوارا نہیں تھا، بھارتی بورڈ نے بیان جاری کرنے سے قبل ایشین کرکٹ کونسل سے بھی نہیں پوچھا۔رمیز راجہ کے اسی بیان کے سبب کہا جارہا ہے کہ انہیں بھارتی ایما ء پر اس عہدے سے سبکدوش کیا گیا –