مولانا طارق جمیل آجکل کینیدا کے دورے پر ہیں جہاں سے ان کے بیٹے نے کل خبر بریک کی کہ ان کے والد کو ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے اور انہیں آپریشن کے لیے ہسپتال شفٹ کردیاگیا ہے – اب مولانا طارق جمیل کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ان کے ڈاکٹر نے بتایا کہ عالم دین کو دل کے آپریشن کے بعد سی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کی صحت اب خطرے سے باہر ہے ۔

اردن میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے ‘دی مسلم 500’ میگزین میں سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کو 2023 کے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں شامل کیا ہے جس کا صدر دفتر عمان میں ہے، رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ، مفتی محمد تقی عثمانی، ڈاکٹر عطا الرحمان، سراج الحق، ملالہ یوسفزئی کے علاوہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کے نام شامل ہیں۔ حیران کن طور پر پاکستان مین سب سے زیدہ معروف و مشہور عمران خان کا نام اس میں شامل نہیں جو اس وقت مقبولیت میں باقی تمام سیاست دانوں سے کہیں آگے ہیں اور جن کی باتوں کو دنیا بھر کے لوگ سنتے اور پسند کرتے ہیں -اگر دیکھا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگ کہ اس وقت عمران خان دنیا کے 10 چوٹی کے باثر مسلمانوں میں شامل ہیں جن کا سوشل میڈیا پر اس وقت راج جاری ہے –