پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کا مسئلہ بدستور جوں کا توں ہے اور سپیکر نے ابھی تک اجتماعی استعفے قبول کرنے کی بات قبول نہیں کی جس پر ایک مرتبہ پھر تحریک ا انصاف کے وفد کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات متوقع ہے –
پا کستان تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفوں پر اصرار کر رہی ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اس معاملے پر صارف انکاری ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی الگ الگ آکر اپنے استعفوں کی تصدیق کروا سکتے ہیں جبکہ گروپ کی شکل میں ایسا کرنا آئین و قانون سے انحراف ہے اس لیے انہیں گروپ کی شکل میں یہ سہولت فراہم نہیں کی جا سکتی۔ 👇👇
pic.twitter.com/OcVllqTRQ6
— WAQAR SATTI (@waqarsatti) December 26, 2022
https://twitter.com/aftabmeher7/status/1607355913039405056
نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا، سپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات خوش آئند ہے لیکن استعفوں کی تصدیق الگ الگ ہی ہو گی ، تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے راجا پرویز اشرف کو ٹیلی فون پر کہا کہ اجتماعی استعفوں کی جگہ تحریک انصاف کا وفد سپیکر کے سامنے بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔