پنجاب میں اس وقت دھند کا راج ہے -سموگ نے شہریوں اور طالب علموں کا سانس لینا محال کردیا ہے اسی لیے لاہور ہائی کورٹ نے سکولوں سے سردی کی چھٹیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے مگر اب کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے سے سردی عروج پر ہے سورج شکل نہیں دکھا رہا – اس لیے عدالت نے موسم سرما تعطیلات مزید بڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں –
لاہور ہائی کورٹ سموگ سےمتعلق کیس کی سماٰعت، عدالت کا تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتہ مزید تو سیع کرنے کا حکم#LatestNews #smog #winterviccation #school#LahoreHighCourt pic.twitter.com/sfSZbK4pg2
— Daily Nawa-i-Waqt (@Nawaiwaqt_) December 27, 2022
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق رپورٹس کو جعلی قرار دینے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے سکولز اور کالجز کو مزید 7 روز بند کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی ۔