پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آج مرحومہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی منا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی مرحومہ والدہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر لاڑکانہ پہنچ گئے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں اور وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کی 15ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔
Reached Larkana, tomorrow we will pay tribute to Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto on her 15th martyrdom anniversary.We draw inspiration from her heroic struggle vs. dictatorship & extremism. She taught us to serve the people, to strive for a #PakistanforAll not just privileged few pic.twitter.com/CUeejcaL4c
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 26, 2022
انہوں نے کہا کہ انہوں نے آمریت اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی والدی کی بہادرانہ جدوجہد سے تحریک حاصل کی۔ “اس نے ہمیں لوگوں کی خدمت کرنا، پاکستان کے لیے جدوجہد کرنا سکھایا۔
بلاول نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوگوں کو گڑھی خدا بخش پہنچنے کی دعوت بھی دی۔
پیپلز پارٹی کی سابق چیئر مین اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔