کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم ٹیم نے پیر کو 2 ارب روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسمگلر جہاز میں منشیات لے کر جا رہے تھے کہ بحری جہاز کے پہنچنے پر انہوں نے منشیات سمندر میں پھینک دی۔
Image Source: Head Topics
میری ٹائم ایجنسی نے سمگلر کو گرفتار کر کے سمندر سے منشیات برآمد کر لی۔
ڈپٹی کلکٹر نے بتایا کہ سمگلروں سے ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 2 ارب روپے ہے۔
انسداد منشیات فورس نے گزشتہ ماہ کے دوران 7 کارروائیوں میں 39 سمگلروں کو گرفتار کرکے 6 جہاز اور 13 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کی۔
قبل ازیں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 2.68 کلو گرام کرسٹل آئس قبضے میں لے لی۔
ملزم جام کی بوتل میں منشیات قطر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اے این ایف نے اسے گرفتار کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔