عارف علوی نے پاکستان میں مئی جون میں ہونے والے عام انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ بتا دی -ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر 25 مئی کے دن لانگ مارچ کا اعلان نہ کرتے تو عام اتخابت لیٹ نہ ہوتے کیونکہ اس کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ہوچکا تھا مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے بھی الیکشن کروانے پر آمادگی کاظہار کردیا تھا
ایوانِ صدر اسلام آباد نے تردید کی ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے غلط بیان منسوب کیا گیا۔https://t.co/YEnQJgVCwc#DailyJang
— Daily Jang (@jang_akhbar) December 26, 2022
الیکشن میں سابق آرمی چیف کی جانب سے مبینہ مدد کے بیان کا معاملہ صدر عارف علوی نے خود سے منسوب بیان کا نوٹس لے لیا https://t.co/zyOjRE9Bpn
— Start pakistani (@PakistaniStart) December 26, 2022
اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت میرے لئے مشکل تھا، ہر طرف سے دباؤ تھا ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان 25 مئی کو لانگ مارچ کی کال نہ دیتے تو انتخابات کا اعلان ہو جاتا۔نجی ٹی وی کے مطابق تاجروں نے صدر مملکت سے عمران خان کو سمجھانے کی
آخر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سچ بول ہی دیا pic.twitter.com/WgVgJSWs77
— Qasim Ch (@QasimCh140) December 26, 2022
درخواست کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت گئی تو آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں ہو سکیں گے ،آئی ایم ایف سے مذاکرات پاکستان کیلئے بہت ضروری ہیں ۔
صدر عارف علوی نے مودی کے بارے میں بیان پر بلاول کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے بھارت کو اچھا جواب دیا،آڈیو، ویڈیو معاملے پر اور مسلح افواج کے غیرجانبدار ہونے پر بھی بات کی،ان کا کہناتھا کہ معیشت میں اصلاحات اوراس کی بحالی بنیادی مقصد ہونا چاہئے ،انہوں نے مزید کہا کہ معاف کرکے بھول جاﺅ کی پالیسی اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انھوں نے عمران خان سے بھی توقع کی کہ وہ بھی آگے بڑھنے کے لیے تیار رہیں –