اگرچہ پاکستان کی ٹیم کی ٹیسٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی تاہم بابر اعظم کا بلا مسلسل رنز اگلتا رہا اور انھوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانےکا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اس طرح بابراعظم سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں،قومی کپتان نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا۔اس وقت وہ 161 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں – اس طرح طرح ان کا ایک سال میں سکور2579 ہوگیا ہے –
بابر کی ایک اور سنچری 😎😎😎
کیلنڈر ائیر میں بہترین ایوریج کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بھی بابر اعظم نے بنائے۔۔۔
حاسدوں کی صف میں ماتم pic.twitter.com/tPDBsKM9kZ
— Fawad Ahmed (@fawadnb) December 26, 2022
بابر اعظم نے محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا#BabarAzam𓃵 #BOLNews pic.twitter.com/gybSIlJpNQ
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 26, 2022
محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے ،کپتان بابراعظم نے 2022 میں 2436 رنز بنا کر اعزاز اپنے نام کیا، بابراعظم نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔