سندھ میں� تعلیم کی حالت جو پہلے بھی ابتر تھی اب اور بگڑ گئی ہے ایک نجی نیشنل چینل کی خبر کے مطابق انٹر بورڈ امتحانات میں کراچی کے 38 کالجز میں ایک بھی طالب علم کامیاب نہیں ہو سکا یعنی ہزاروں طلبہ فیل ہوگئے –
انٹر بورڈ امتحانات میں 25 سرکاری اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے
سندھ میں تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر،انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کے امتحانات میں افسوسناک نتائج#AbbTakk #Karachi pic.twitter.com/GPdEJvDTk7
— AbbTakk (@AbbTakk) December 24, 2022
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے تمام کالجز کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں -کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کالجز کی کارکردگی پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی معطل کردیئے گئے ہیں، مذکورہ کالجز میں پرنسپلز طلبہ کی تعداد بھی بڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔
کراچی ، انٹر بورڈ امتحانات میں 38 کالجز کا ایک بھی طالب علم پاس نہ ہوسکا#MetroTimeNews #BreakingNews #education #Pakistanhttps://t.co/lzw8Nv13e5 pic.twitter.com/0oZH6ymBKT
— Metro Time News (@metro_time) December 24, 2022
اتنے مایوس کن رزلٹ کے باوجو ر کسی پروفیسر کو برطرف نہیں کیا گیا رجسٹریشن معطل کی گئی ہے جو رشوت کے پیسوں سے دوبارہ بحال ہوجائے گی -اس کے برعکس پنجاب بھر کے پاکستایوں کو بجلی کے بل پر نوٹ لکھ کر بھیجا جانے لگا ہے کہ اسی ماہ بل جمع کرواؤ ورنہ کنکشن کاٹ دیا جائے گا اگر کالج کے پروفیسرز کو بھی نوٹس بھیجے جاتے کہ 100% رزلٹ دو ورنہ برطرف کردیاجائے گا تو ایک بھی بچہ فیل نہ ہوتا اور نہ ہی کالج کی پوری کلاس فیل ہوتی اور نہ ہی ان استازہ کا رزق حرام ہوتا –