چوہدری شجاعت جن کو ان کی جماعت کے اپنے ایم پی ایز نے مسترد کرکے پرویز الہی کا ساتھ دینے کا فیصلہ تھا ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں اور ان 6 ارکان کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں جنھوں نے 22 جولائی کے بعد ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا –
پنجاب کی سیاست میں ہلچل
آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور شہباز شریف
میں ٹیلیفونک رابطہ #Punjab pic.twitter.com/ove7eTuNLC
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 21, 2022
قائد مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا ساتھ دینے والے پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطے تیز کرلیے، پنجاب حکومت میں ق لیگ کے 10 ایم پی ایز میں سے 6 کے ساتھ رابطے تیز کیے ہیں۔مگر ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی کیونکہ ق لیگ کے ممبران پاکستانی عوام کا موڈ پڑھ چکے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تو وہی حشر ہوگا جو علیم خان اور جہانگیرترین گروپ کا ہوا تھا –
مشن لاہور حتمی مرحلے میں داخل!!
سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کےساتھ فیصلہ کن ملاقات۔حتمی حکمت عملی مکمل ،اس دوران میاں نواز شریف اور وزیر اعظم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا دونوں رہنماؤں نے کہا
“بہت جلدوزیراعلی پنجاب ہماراہوگا “ pic.twitter.com/VFjt5L5U8o
— WAQAR SATTI (@waqarsatti) December 20, 2022
اور اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی اس لیے پرویز الہی کے بندے توڑنا آسان کام نہیں ہوگا – تاہم سیاست میں کسی بھی وقت کوئی کرشمہ ہوسکتا ہے – پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے 180 ووٹ ہیں، پرویزالٰہی کے ساتھی 6 ارکان صوبائی اسمبلی کے شامل ہونے سے متحدہ اپوزیشن کے 186 ارکان ہوسکتے ہیں۔اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ن لیگ ایک بار پھر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجائے گی مگر ابھی یہ کام ناممکن لگتا ہے –