مونس الہی نے کپتان کو جو زبان دی تھی اس پر ق لیگ اب تک قائم ہے تاہم ق لیگ چاہتی ہے کہ ان کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی حصہ دےق لیگ کے چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان تحریک انصاف سے قومی اسمبلی 15 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا
پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ اجلاس چوہدری پرویز الہٰی کی قیام گاہ پر ہوا۔تاہم قوی امکان یہی ہے کہ ق لیگ 10 قومی اور 20 صوبا ئی اسمبلی کی سیٹوں پر ہاں کہہ دے گی – اس کے لیے عمران خان نے تحریک انصاف کی 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جوق لیگ سے مزاکرات کررہی ہے –
ق لیگ اور تحریک انصاف کے مزاکرات کامیاب۔۔۔ کیا پنجاب میں کسی فوری تبدیلی کے امکانات ختم؟
مولانا کا حکومت مخالف مظاہروں کا نیا پلان۔۔ اب کی بار پلان کیا؟#FaislaAapKa
Aaj News LIVE pic.twitter.com/oCKPyxdfMP
— Asma Shirazi (@asmashirazi) February 10, 2020
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چوہدری جبکہ ق لیگ کی طرف سے چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی شریک ہوئے۔فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے جبکہ بات چیت کا دوسرا راؤنڈ کل ہوگا۔ پرویز الہٰی نے اگلے الیکشن میں قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا۔ تاہم ابھی تک اگلے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ پی ٹی آئی کا وفد پرویز الہٰی کے مطالبات لے کر عمران خان پاس جائے گا اور مشاورت کے بعد اس حوالے سے کل دوبارہ بیٹھک ہوگی۔جس کے بعد قوی امکان یہی ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات طے پاجائیں گے اور یہ دونوں جماعتیں تحریک ان صاف اور ق لیگ مل کر 2023 کے عام انتخبات میں دوبارہ حصہ لیں گی –