پاکستان کے موجودہ کپتان کی بہترین فارم کا سلسلہ جاری ہےاور وہ رنز کا پہاڑ بناتے جارہے ہیں -آج پھر انگلینڈ کے خلف انھوں نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا – انھوں نے سال میں 24 ففٹیاں بنانے کااعزاز بھی حاصل کیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔https://t.co/9SUff9o8Y1#DailyJang
— Daily Jang (@jang_akhbar) December 19, 2022
بابر اعظم نے رواں برس 2022 میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے ہیں۔کپتان بابر اعظم ایک سال میں ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی ہیں ، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 45 رنز کی اننگز پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
بابر اعظم 2022 میں مختلف فارمیٹس میں 24 سے زائد بار 50 یا اس سے زائد رنز بنا چکے ہیںhttps://t.co/M1cpO95pQK#SamaaTV #BabarAzam #cricket #Pakistan pic.twitter.com/DygDy9qs4X
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 19, 2022
اس سے قبل یہ کارنامہ سابق کپتان یونس خان جو کہ 2 مرتبہ یہ کارنامہ سرنجام دے چکے ہیں جب کہ انضمام الحق ، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان نے ایک ایک بار سال میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں ، بابر اعظم کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر صرف3 کھلاڑیوں جوروٹ ، جونی بیرسٹو اور ا?سٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ۔