������ �����
پنجاب میں اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے جب سے عمران خان نے جمعے کی ڈیڈ لائن دی چوہدری شجاعت ایک بار پھر خبروں میں آگئے – انھوں نے آئندہ آنے والے دنوں کے حوالے سے بھی بات کی ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو شہبازشریف اور آصف زرداری سے اچھی ملاقاترہی چوہدری شجاعت نے شہبازشریف اور آصف زرداری سے ہونیوالی گفتگو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی ،(ن )لیگ عدم اعتماد ، اعتماد کے ووٹ سمیت دونوں آپشن پر غور کررہے ہیں
’میرا پی ڈی ایم سے نہیں آصف زرداری اور شہباز شریف سے رابطہ ہے‘! پنجاب کے معاملے پر ٹینشن زیادہ بنی ہے لیکن جلد حل نکل آئے گا، چوہدری شجاعت حسین#ARYNews pic.twitter.com/WPF2nqTFth
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) December 19, 2022
،ہو سکتا ہے دونوں کے پاس اور بھی آپشن ہوں ،مجھے دونوں جماعتوں نے 2 ہی آپشن بتائے ، آج کسی رہنما سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،اگر شام میں بھی کوئی ملاقات ہوئی تو وہ بھی اچھی ہو گی ، اتوار کی ملاقاتو ں میں اچھی باتیں ہوئی ہیں کوئی منفی بات نہیں ہوئی ۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ اگلے 3 سے 4 روز تک سیاسی رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی ،مستقبل کاسیاسی لائحہ عمل مل بیٹھ کر طے کریں گے – ،پنجاب میں اچھا ہی ہونے جا رہا ہے- ان کاکہناتھا کہ میراپی ڈی ایم سے نہیں لیکن آصف علی زرداری اور شہباز شریف سے رابطہ ہے -کپتان کے اعلان کے بعد ،پنجاب کے معاملے پر ٹینشن زیادہ بنی ہے لیکن جلد حل نکلے آئے گا،میرے خیال میں آنے والے دنوں میں چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی-تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے اور چوہدری ہرویزالہی کے درمیان بھی کوئی رابطہ ہوا یا نہیں -اس کا فیصلہ جمعے تک ہوگا –