آج عمران خان لبرٹی چوک پر پنجاب اور کےپی کے اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ تو دیں گے مگر اس کے احکامات کا اختیار پرویز الہی اور محمود خان کے پاس ہے اور یہ دونوں وزیراعلیٰ جب تک اس سمری پر دستخط نہیں کرتے اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتیں اسی حوالے سے آج وزرداخلہ نے ایک بار پھر بڑا دعویٰ کردیاان کا کہناتھا کہ عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہ کی وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ یاد رہے کہ عمران خان پر حملے کے 42 روز تک پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود ایف ائی درج نہیں ہوسکی تھی پھر عوام کے دباؤ پر سپریم کورٹ نے از خود نووٹس لے کر کپتان پر قاتلانہ حملے کا پرچہ درج کروایا تھا –
عمران نیازی اور پرویز الہی کا آپس میں مقابلہ ہے، رانا ثنااللہ https://t.co/bkvB0oIeyO #geonews #pti #pakistannews #modernpakistanielites #nayapakistan
— News Network (@NewsNetworkAll) December 17, 2022
وفاقی وزیر داخلہ نےایک ٹی انٹرویو میں کہا کہ آج عمران نیازی اور پرویز الٰہی کا مقابلہ آپس میں ہے،دیکھنا ہے یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟ان کاکہناتھا کہ اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے ۔
رانا ثنااللہ خان نے عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے متوقع اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہیں کی کیا وہ اسمبلیاں توڑے گا۔ تفصیلات ہمارے لائیو پیج پر: https://t.co/fPuZy8G04J pic.twitter.com/TUyZJCQVBC
— BBC News اردو (@BBCUrdu) December 17, 2022
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جس وزیراعلی نے عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہ کی وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ا انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اسمبلیاں توڑیں یا نہ توڑے ، سیاسی نقصان عمران خان کا ہے ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں، معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے ۔ رانا ثنا نے عمران خان کی اس حکمت عملی کو فارن فنڈنگ معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام اور فسادی سوچ قرار دے دیا –