پاکستان مسلم لیگ ق جس کی حمایت سے تحریک انصاف کی اب تک پنجاب میں حکومت قائم ہے -اس بات کا احساس مونس اور پرویز الہی کو ہے اب جب عمران خان نے پرویز الہی کو اسمبلی تحلیل کرنے کےکہا تو انھوں نے عمران خان سے 2 مطالبات کردئے –
نااہل ٹولے سے وہ سلوک کریں گے جو نسلوں تک یاد رکھا جائےگا، پرویزالہی#BREAKING #BREAKING_NEWS #GNN #GNNUpdates@ChParvezElahi @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/UHkASOtNzA
— GNN (@gnnhdofficial) December 16, 2022
اگرچہ یہ خبر اس چینل نے بریک کی ہے جس کی عمران خان سے شدید رقابت اور چپقلش چل رہی ہے مگر ایسا ہونے کی توقع ہر دانشور کررہا ہے –
مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے عمران خان سے پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف سے اگلی بار پھر وزارت اعلیٰ کی بھی یقین دہانی مانگی گئی ،
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی سے ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدر مملکت کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا pic.twitter.com/jTGEB4QfFJ
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 15, 2022
سابق آرمی چیف کے حق میں بیان دینے کی وجہ سے عمران خان چودھری پرویز الٰہی سے نالاں ہیں اس پر عمران ریاض خان بھی کھل کر گفتگو کرچکے ہیں کہ ق لیگ کسی بھی وقت عمران خان کے لیے مسائل پیدا کرسکتی ہے
-تاہم ابھی تک پرویز الہی ایک ہی بات کہتے آئے ہیں کہ و ہ کپتان کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے – اس بار زیادہ امکان یہی ہے کہ ق لیگ 10 قومی اور 20 صوبائی اسمبلیوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگے گی مگر کپتان کی کوشش یہ ہوگی کہ ق لیگ کسی طرح تحریک انصاف میں ضم ہوجائے پھر پرویز الہی کو وزیراعلیٰ بنانا کپتان کے لیے آسان ہوگا ورنہ تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی اس پر اعتراض کریں گے –