لاہور پولیس کی بڑی کاروائی ،نقلی نوٹ بنانے والا گینگ قابو کرلیا – لاہورپولیس نے غالب مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والا چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا جو 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں اس مہارت سے بناتا تھا کہ نوٹوں کی پہچان رکھنے والے بھی اسے پکڑ نہیں پاتے تھے۔،
لاہور میں جعلی کرنسی بنانیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا https://t.co/Ez6KFmmVbv
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) December 14, 2022
پولیس نے ملزموں کے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا تو کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور بڑی تعداد میں کاغذ سمیت دیگر خام مال پکڑا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق جعلی کرنسی تیار کرنے والے گرفتار گینگ میں ملزم شیر باز،اشفاق،شمس الرحمن اور تنویر شامل ہے ۔پولیس کے مطابق پرنٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ملزمان نے اتنی بڑی تعداد میں جعلی نوٹوں کی چھپائی کی کہ خود بھی نہ گن سکے۔�لاہور پولیس نے مخبری ملنے پر ملزموں کے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا تو کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور بڑی تعداد میں کاغذ سمیت دیگر خام مال پکڑا گیا ۔
لاہور:غالب مارکیٹ پولیس کی کارروائی، جعلی کرنسی بنانے والا گینگ گرفتار۔ ترجمان
لاہور:گرفتار ملزمان میں شیرباز، اشفاق، شمس الرحمن اور تنویر شامل۔ ترجمان
ملزمان سے کروڑوں جعلی کرنسی نوٹ اور جعلی نوٹ بنانے والی مشینری برآمد#Pakistan pic.twitter.com/Dfd86D1A8s
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) December 13, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور جعلی نوٹ بنانے والی مشینری برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان جعلی کرنسی بنا کر چھوٹے شہروں میں بھیجتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان خود کو اسٹیٹ بینک کے افسر ظاہر کرتے تھے اور نوٹ بنانے والی مشین بھی اسٹیٹ بینک سے لانے کی یقین دہانی کراتے تھے۔