اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔
خط میں پی ٹی آئی رہنما نے نامعلوم افراد کی جانب سے تعاقب اور جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے تفصیلات درج کی ہیں اور صدر سے صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
Image Source: PiPa News
مقتول صحافی ارشد شریف کے کیس کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافی نے حکومت سے اپنی سیکیورٹی کے لیے کارروائی کی درخواست بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور پاکستان ایک وفادار صحافی اور محب وطن شہری سے محروم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکز میں ان کے خلاف فرضی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور انہیں ان کے اہل خانہ سمیت دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
مجھے کئی بار خاندان کو منتقل کرنے کے لیے کہا گیا لیکن مجھے اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔
مراد سعید نے لکھا، “جناب! صدر مملکت، آپ سربراہ مملکت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں، مجھے امید ہے کہ ارشد شریف کے خط کے حوالے سے ریاستی اداروں اور محکموں کی غفلت نہیں دہرائی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس ملک میں سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی وہاں انصاف کی امید کم ہے۔