علیم خان نے پی ٹی آئی جوائن کی تو پورے پاکستان میں ان کی پہچان بن گئی -وہ عمران خان کے بہت قریبی ساتھیوں میں شامل ہوگئے اور پی ڈی ایم ان کو کپتان کی اے ٹی ایم کے ٹائٹل سے یاد کرنے لگے -مگر پھر ان کے خان کے ساتھ اختلافات ہوگئے اور وہ پی ٹی آئی کاساتھ چھوڑ کر مسلم لیگ ن کے ساتھ مل گئے اور انھوں نے ایک چینیل بھی خرید لیا -مگر ان کے ساتھیوں کو سیاست میں شرمناک شکستہوئی اور سوشل میڈیا پر ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئے اور کل انھوں نے اس بات کا اعلان کردیا کہ اب وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے –
https://twitter.com/hassnain_syed12/status/1601870642202431488
گزشتہ روز ہونیوالی ہائوسنگ ایکسپو میں تقریر کے دوران علیم خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے قبل لوگ مشورہ دیتے تھے کہ اچھے بزنس مین سیاست سے دور رہتے ہیں اور برے کام سے دور رہنا چاہیے، اب لگتا ہے وہ ٹھیک مشورہ دیتے تھے، اب اس شوق سے توبہ کر لی ہے، اب کاروبار کےذریعے ملکی ترقی میں حصہ لوں گا، پارک ویوکے پراجیکٹ کو دیکھوں گا۔
پی ڈی ایم کا ساتھ دینے اور عمران خان کی مخالفت میں کھڑے ہونے کا صلہ یا کچھ اور؟
وفاقی حکومت نے علیم خان کی ہاوسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی کا این اوسی بحال کر دیا۔ pic.twitter.com/wS10LXCE78
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) December 5, 2022
انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے کو دبئی طرز کی ہائی رائز بلڈنگ بنانی چاہئیں،کسی ملک کی ترقی دیکھنی ہو تو وہاں کرینوں کی تعداد کو گن لیں، جتنی زیادہ کرینیں کام کررہی ہونگی وہاں اتنی ہی زیادہ ترقی ہورہی ہوگی، دنیا کی دو تہائی کرینیں دبئی میں کام کررہی ہیں ۔علیم خان اب دبئی کی طرز کی تعمیرات پاکستان میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں -مگر ابھی پاکستان کی معیشت اس قابل نہیں کہ انہیں حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ریلیف مل سکے البتہ حکومت انہیں بہت اہم علاقوں میں جگہیں ضرور مہیا کرسکتی ہے جہاں وہ اپنا یہ پراجیکٹ شروع کرسکتے ہیں –