تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
دورے کے دوران دونوں فریقین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کئی دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
image source: Dreamstime.com
توقع ہے کہ تاجک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور بڑھتی ہوئی جیو اکنامک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔